ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
وہاڑی(سبیل چوہدری )سائلین کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا کرنے سے دلی سکون ملتا ہے ایس ایچ او رانا نیک محمد تھانہ سٹی وہاڑی سماج دشمن عناصر کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی وہاڑی کے ایس ایچ او رانا نیک محمد نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ھمارا فرض ھے اور ھم اپنے فرض کی ادائیگی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے علاقے کو جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر سے پاک کرکے دم لیں گے ایس ایچ او رانا نیک محمد نے مزید کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جا سکے عوامی وسماجی حلقوں نے کہا کہ ایس ایچ او رانا نیک محمد ایک ایماندار پولیس آفیسر ھیں اور ان کے آنے سے جرائم میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے اور عوام میں عدم تحفظ کا احساس ختم ھوا ھےامید ھے کے جلد ہی تھانہ سٹی وہاڑی میں کرائم نا ہو نے کے برابر ھوگا ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا نیک محمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایس ایچ او رانا نیک محمد نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے گے منشیات فروش معاشرے کا نا سور ہیں ان کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق صاحب کے ویژن کے مطابق منشیات فروشوں کو چن چن کر پکڑ رہے ہیں۔