ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان کے علاقے گلگشت میں قدیمی سرادر جی دوا خانے کا آغاز سکھ کمیونٹی کے حکیم سردار دھرم سنگھ اور سردار کرپال سنگھ نے 16 سال قبل کیا ,,,یہ دواخانہ نہ صرف پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے منظور شدہ ہے بلکہ اہل علاقہ کے درمیان باہمی اور دوستانہ تعلقات کی ایک اعلی مثال بھی ہے,,سردار جی دواخانے پر آنے والے لوگوں کا تعلق مختلف مزاہب سے ہے جن میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں ,,
سردار کرپال سنگھ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے دواخانہ کھولا تو ایک عجیب سی کیفیت تھی کیونکہ انہیں مختلف مزہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا تھا,, ان کا کہنا تھا کہ ان کے سب اندیشے اس وقت ختم ہو گئے جب ان کو احساس ہوا کہ ہر مزہب کے لوگ ان پر کسی تفریق کے بغیر اعتماد کرتے ہیں,, سردار کرپال سنکھ کا کہنا ہے کہ یہاں کے لوگ پیار کرنے والے اور محبتیں بانٹنے والے ہیں,,,, سردار دھرم سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف عقیدے سے تعلق رکھنے کے باوجود انہیں کبھی کسی سے خوف یا ڈر محسوس نہیں ہوا,,ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے یہاں برابری کی بنیاد پر سب کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں تحفظ دیا جاتا ہے
اہل علاقہ کا بھی یہ ماننا ہے کہ یہاں کے لوگ امن پسند ہیں اور دوسروں کے عقائد کا احترام بھی کرتے ہیں,,, علاقہ کے رہائشی عبدالحکیم کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والا صرف ایک خاندان ہے مگر اس کے باوجود اہل علاقہ نے ان سے کبھی کوئی امتیازی رویہ نہیں رکھا بلکہ ہر خوشی اور غمی کے موقع پر ان کا ساتھ دیا ہے,, دواخانہ پر آنے والے مریض محمد جنید سلیم اور فہد مرتضی کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں کبھی کوئی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی نہ کبھی کوئی پریشانی ہوئی بلکہ سکھ بھائیوں کے ساتھ مل کر خوشی ہوتی ہے ,,محمد جنید اور فہد مرتضی کا ماننا ہے کہ ملتان میں کسی بھی فرقے یا مزہب سے تعلق رکھنے والے لوگ باعزت زندگی گزار رہے ہیں,, اور ان کو اہل علاقہ کا مکمل اعتماد حاصل ہوتا ہے,, جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس شہر کے لوگ امن و امان اور مزہبی ہم آہنگی کے داعی ہیں