ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان (سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی کی ٹیم ملتان پہنچ گئی۔ ڈیرن سیمی اور پورے اسکواڈ کا ائیرپورٹ اور ہوٹل میں استقبال کیا گیا۔ کپتان ڈیرن سیمی اور زلمی اسٹار کرکٹرز کے ساتھ ملتان کے فینز نے سیلفیاں بنائیں۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطان 26 فروری کو ملتان میں مدمقابل ہوں گے۔ دوسری جانب پہلے میچ کی ٹکٹیں نایاب ہوگئیں۔ 500 والا ٹکٹ فروخت شروع ہونے کے بعد 30 منٹ بعد دستیاب نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹ بلیک میں بیچے جارہے ہیں اور ان کی قیمت دو گنا سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔