ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)آم ملتان کی پہچان ہے ،اس کی پیداوار میں اضافے کیلئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ملتان کے حالیہ دورہ کے موقع پر آموں کے باغات میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہر میں شجرکاری مہم میں آموں کے درخت بھی لگائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔کمشنر شان الحق نے کہا کہ پھلدار درخت لگا کر معاشی استحکام حاصل کیا جاسکتا۔عالمی سطح پر ملتانی آم کو متعارف کروانے کیلئے آم بارے فیسٹیول کروانے کی ضرورت ہے۔ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر حمید اللہ نے اس موقع پر کہا کہ مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سبسڈائزڈ ریٹس پر آم کے پودے کاشتکاروں کو دے رہا ہے۔آم کی تمام اقسام کو رجسٹر کروایا جارہاہے تاکہ آم کی بہترین پیداوار یقینی بنایا جاسکے۔انسٹیٹیوٹ میں متعدد ریسرچ بھی کی جارہی ہیں تاکہ آم کی فصل پر حملہ آور مختلف بیماریوں اور کیڑوں پر کنٹرول پایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی مختلف ریسرچ پیپر شائع کروائے جاچکے ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ انٹامالوجسٹ حیدر خان، اسسٹنٹ پتھالوجسٹ طارق ملک، اسسٹنٹ مائیکروبیالوجسٹ ڈاکٹر مبشر قریشی اور اسسٹنٹ ہارٹیکلچرسٹ غلام مصطفی بھی موجود تھے۔