ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
کراچی (این این آئی) نیشنل آرگنائز یشن آف پوسٹل امپلائز نوپ سی بی اے میٹروپولیشن سرکل کی پریس ریلیزکے مطابق مورخہ 16فروری 2020جنرل کونسل اجلاس بمقام اسلام آباد کمیونٹی ہال میں محکمہ ڈاک کے ملازمین کے اپ گریڈیشن کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہو ا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل راجا محمد یاسین نے جنرل کونسلر ز کو بتا یا کہ گریڈ 1سے 15تک کے ملازمین کا اپ گریڈیشن ہوچکا ہے مگر محکمہ ڈاک میںمنسٹری آف فنانس نے یہ کہہ کر اپ گریڈ یشن نہیں کر رہی ہے کہ حکومت کے پاس فنڈ نہیں ہے ۔نوپ سی بی اے نے اس سلسلے میں اسلام آبادہائی کورٹ میں کیس دائر کیا اورہائی کورٹ نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیا مگر منسٹری آف فنانس ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کر نے سے گریز اںہے ۔اس لیے اب ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں۔اجلاس میں یہ طے پایا کہ 17فروری 2020ء سے 22فروری 2020ء تک پورے پاکستان کے ڈاک خانوں میں بشمول کراچی کے دفاتر میں احتجاجی بینررزآویذاں کیے گئے اور مورخہ 24فروری 2020ء سے 2مارچ 2020ء تک پورے پاکستان کے ڈاکخانوں بشمول کراچی ایک گھنٹے کی ٹوکن اسٹرائیک کی جائے گی ۔نوپ سی بی اے کے مطابق پورے کراچی کے ڈاکخانوں میں مورخہ 17فروری 2020ء سے احتجاجی بینرز آویذں کر دیے گئے ہیں،24فروری 2020ء کو ڈاکخانوں میں صبح 10:00سے 11:00بجے تک ٹوکن اسٹرا ئیک اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں نوپ سی بی اے میٹرو پولیٹن سرکل کراچی کے عہدے داران سید غیا ث عالم ، مرزا عرفان بیگ ، عادل خان ، اسد اللہ صدیقی ، سید اظہار علی ، خالد محمود ، محمد شکیل ، ارسلا ن الحق ، سید شہزاد علی اور دیگر عہدے داران نے شرکت کی ۔