ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی) ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہاہے کہ پارلیمانی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کیلئے فعال کر دار ادا کر نے کی ضرورت ہے ۔ ایک بیان میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاکہ دنیا میں ووٹ کاسٹ کرنے کے جدید طریقے متعارف ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خواہش ہے کہ ہم بھی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسا انتخابی نظام لائیں جس میں غلطی کی گنجائش نہ رہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ پارلیمانی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کے لیئے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔