ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور( این این آئی) سینئر اداکارعدنان جیلانی نے صحتیابی کے بعد دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی صحتیابی کے لئے دعائیں کرنے والے تمام دوستوں اور پرستاروں کا شکر گزار ہوں۔ عدنان جیلانی نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ کسی کو پذیرائی اور عزت دینا چاہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔میری دعا ہے کہ شوبز میں جتنے بھی لوگ ہے اللہ تعالیٰ انہیں ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کرنے والا بنائے ۔ا گر ہم ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے تو ہمارے لئے خود ہی آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔