ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سمیت کسی پر بھی خواب دیکھنے کی پابندی نہیں مگراپوزیشن کا حکومت کے خاتمے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،اپوزیشن احتجاج کے خمار سے نکل کر پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا جمہوری کردار ادا کر ے،عوامی مفاد کیلئے قانون سازی میں پنجاب اسمبلی کا کردار مثالی ہے،صدر ٹر مپ کا بھارت میں کھڑ ے ہو کر دہشت گردی کے خلاف اور امن کے قیام کیلئے پاکستانی اقدامات کی تعریف کر نا خوش آئند ہے،گر لز اینڈ بوائز سکا ؤٹس کو پاک افواج کے بعد سب سے مضبوط اور فعال ادارہ بنانے کیلئے کام کر رہے ہیںخواتین کو ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جائیگی۔ وہ گر لزگائیڈ ٹر یننگ کے عالمی دن کے موقعہ پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر بیگم گور نر پروین سرور بھی موجود تھیں جبکہ گور نر ہاؤس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے بھی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں اسمبلی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔گر لز گائیڈ ایسوسی ایشن کی تقر یب میں شر کت کے بعد میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم جب سے اقتدار میں آئے ہیں اپوزیشن حکومت کے خاتمے کا دعویٰ کر رہی ہے مگر انکی یہ خواہش پہلے پوری ہوئی ہے اور نہ ہی اب ہوگی اور 2023تک عمران خان ہی اس ملک کے وزیر اعظم رہیں گے اور اپوزیشن کومشورہ ہے وہ احتجاج اور تحریک کی بجائے پار لیمنٹ کے اندر باہر اپنا مثبت رویہ اختیار کر یں ۔تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستانی خواتین ہر شعبے میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے اور آج پنجاب میں گر لزگائیڈ ایسوی ایشن جتنی فعال ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ہے اور انشاء اللہ ہم پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گر لز گائیڈ کو فعال کر نے کے ساتھ ساتھ ہر شعبے میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دے رہے ہیں اور گرلز گائیڈ کو ٹر یننگ کے حوالے سے فنڈز سمیت جس بھی چیز کی ضرورت ہوگی ہم اس کو پورا کر یں گے۔ بعدازں ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کے ساتھ گفتگو میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کو ریلیف دینے میں قانون سازی میں اسمبلیوں کا اہم کردار ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پار لیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ اسمبلیوں میں احتجاج کی بجائے قانون سازی میں حصہ لے اور اپنا مثبت کردار ادا کر یں۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام دعوؤں اور احتجاجی دھمکیوں کے باوجود حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔