ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اڈا لاڑ (مرزا جمیل) واپڈا افسران کی آشیر باد،اہلکاروں کی مبینہ طور پر ملی بھگت لاڑ کے علاقہ میں ٹرانسفارمر چوری کی پانچویں واردات علاقہ مکین کا زمہ داران کے خلاف میپکو چیف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کیمطابق اڈالاڑ کے علاقہ چاہ رسول بخش والا پرگزشتہ رات زمیندار میاں عرفان مڑل کے ڈیرے پر چوکیدار محمد اعجاز کو نامعلوم افراد نے باندھ کروحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور گن پوائنٹ پر ڈیرے سے 50KVٹرانسفارمر اتار کر کوئلیں نکال کرلے گئے واضح رہے اس واردات سے پندرہ منٹ پہلے محمدپور فیڈر پر موجود تعینات اہلکاروں نے اس فیڈر کی مکمل بجلی منقطع کردی تھی اس رواں ہفتہ کے دوران لاڑ وگردونواح میں ٹرانسفارمر چوری کی یہ پانچویں واردات ہے علاقہ مکینوں ملک اسلم،محمد عقیل، سید فرحان قادر گیلانی ودیگر کا کہنا ہے یہ سب متعلقہ سب ڈویثرن قصبہ مڑل واپڈا افسران کی آشیر باد اور و اہلکاروں کی وجہ سے یہ ٹرانسفارمر چوری ہورہے ہیں انہوں میپکو چیف سے سب ڈویثرن قصبہ مڑل کے افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم تھانہ بستی ملوک پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔