ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
راجن پور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان خان بزدارکی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے راجن پور شہر سمیت ضلع بھر کو سرسبزوشاداب بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پرذمہ داریاں تضویض کردی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلع بھر میں شاہراﺅں، چوکوں اور دیگر پبلک مقامات کو خوبصورت اور صاف بنانے کا عمل پورے زوروں پر ہے۔ میونسپل کمیٹی راجن پو ر کے افسران وعملہ شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔ شہر کے چوراہوں اور سڑکوں کے کناروں پر شجرکاری کردی گئی ہے جبکہ سرکاری عمارتوں کی چاردیواری کو بھی رنگنے کے بعد شہریوں کے لیے جاذبِ نظر بنا دیا گیا ہے۔ اسی طرح شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موسمِ بہار کی شجرکاری مہم میں بہت زیادہ تعداد میں پھولدار پودے لگادئیے گئے ہیں اور شہریوں میں صاف سبز پاکستان کی اہمیت بارے آگاہی بینرز اور پینا فلیکس بھی شہر کے مختلف مقامات پر آویزاں کردیئے گئے ہیں۔