ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
وہاڑی ( سبیل چوہدری سے )تھانہ ٹھینگی کی حدود پھٹہ رجباہ پربابا دھکڑشاہ کے میلہ کی تقریبات میں مبینہ طورپرپولیس تھانہ ٹھینگی کی سربراہی میں لاکھوں روپے کاجواء ساری رات خواتین اور خواجہ سراٶں کانیم برہنہ ڈانس جاری رہا.وہاڑی تھانہ ٹھینگی کی حدود پھٹہ راجباہ پربابا دھکڑشاہ کے میلہ کی تقریبات میں مبینہ طورپرپولیس تھانہ ٹھینگی کی سربراہی میں لاکھوں روپے کاجواہورہاہے جبکہ گزشتہ رات خواتین اورخواجہ سراءنیم برہنہ حالت میں ساری ڈانس کرتے رہے تماش بین سرعام نشہ کرکے پولیس کی موجودگی میں نشہ کی حالت میں انجوائے کرنے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے آس پاس گاٶں کے رہائشیوں میں خوف وہراس پھیلارہااورساری رات شدیدپریشان میں گذار دی میلے میں لوگ شراب کے نشے میں آپے سے باہر ہوکرایک دوسرے سے گتھم گتھابھی ہوتے رہے علاقہ کے لوگوں نے پولیس ریسکیو 15پرمتعددکالیں کیں لیکن پولیس موقع نہیں پہنچی لوگوں کاکہناہے کہ میلہ کی تقریبات میں فحاشی عروج پر ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جبکہ میلہ کی تقریبات میں اس قسم کی حرکات ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی اعلی کارکردگی کا نمونہ بھی پیش کر رہی ہیں اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب اور آر پی ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے