ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لندن (این این آئی)برطانوی عدالت نے ہیتھرو ایئرپورٹ کی توسیع کا منصوبہ غیر قانونی قرار دے دیا، منصوبے کے تحت ہیتھرو ایئرپورٹ پر تیسرا رن وے تعمیر کیا جانا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی اپیل عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہیتھرو ایئرپورٹ کی توسیع کے حوالے سے کسی بھی پالیسی کی منظوری سے قبل حکومت کو مزید کام کی ضرورت ہے۔ہیتھرو ایئرپورٹ نے عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے، عدالتی فیصلے کو 18 ارب ڈالر کے اس منصوبے کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ تیسرے رن وے کی تعمیر کی منظوری برطانوی حکومت نے 2018 میں دی تھی