ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ شہر کی بہتری کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں شہریوں کے تعاون سے ڈیرہ غازیخان کو صاف ستھرا کیا جائے گا. جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازیخان کو جدید طرز پر بنایا جائے گا. شہریوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ جنرل بس سٹینڈ کی ری ڈیزائننگ کر لی گئی ہے کشادہ کرنے کے ساتھ دور حاضر کی تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی. منصوبے پر بیس کروڑ روپے خرچ ہوں گے. بس سٹینڈ کے ماحول کو صاف ستھرا کرنے کیلئے نزدیکی رقبہ پر کئی سالوں سے جمع کوڑا تلف کر کے اسی کنال رقبہ پر پارک کی تعمیر شروع کر د ی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ شہری آگے بڑھیں اور ترقیاتی منصوبو ں کی بروقت تکمیل اور عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کے دست و بازو بنیں.