ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
میلسی(بیوروچیف)اسسٹنٹ کمشنر میلسی منصور قاضی بلوچ نے کہا ہے کہ میلسی شہر میں ماحول کو خوبصورت بنانے کیلئے شہر کے تمام ون وے روڈز پر گرین بیلٹ بنانے کا آغاز کر دیاگیا ہے ملتان روڈ، کالونی روڈ، وہاڑی روڈ اور دیگر شاہرائوں پر گرین بیلٹ کے ساتھ ساتھ پھولدار پودے بھی لگائے جائیں گے تا کہ شہر کو خوبصورت بنایا جا سکے صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف مہم جاری ہے اور ایسے عناصر کیخلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں ذخیرہ اندوز مصنوعی مہنگائی اور قلت پیدا کرنے کے عمل سے باز آ جائیں ورنہ ان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اس موقع پر چیف آفیسر چوہدری محمد اکرم واہلہ اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد ریاض بھی موجود تھے ۔