ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
کراچی (این این آئی) معروف راک سٹار علی ظفر کا پاکستان سپر لیگ 5کیلئے ان کا نیا گانا (آج) اتوار کو ریلیز کیا جائیگا ۔علی ظفر کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’اب اتنی ای میلز آچکی ہیں کہ ہمارا جی میل کریش کر گیا ہے، اب بس کردیں کیونکہ ہمارے پاس اتنا مواد جمع ہوچکا ہے، اتنے لوگوں نے لندن، پیرس سے پتا نہیں کہاں کہاں سے ای میلز بھیج دی ہیں اور اس ڈانس کیساتھ جو جو کچھ ہو سکتا تھا وہ کرکے بھیج دیا ہے۔علی ظفر نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ’میں سب کی ویڈیوز سے بہت متاثر ہوا ہوں، آپ کا بہت شکریہ جو آپ نے اتنا سارا پیار اور ڈانس بھیجا ہے، اب چیلنج یہ ہے کہ اس سارے ڈانس کو ایک گانے میں کس طرح ڈالنا ہے‘۔گانے کی ویڈیو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایڈیٹرز آئے ہوئے ہیں، کل کی رات بھی لگی، اس ویڈیو کیلئے دو دن میں بھی شوٹ کرتا رہا، اپنے کالج اور دوسرے کالج میں جتنا بھی ڈانس کر سکتا تھا پوری جان مار دی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ میں میں تین چار دن سے سویا نہیں ،کوشش پوری ہے کہ (آج) اتوار کی شام تک آپ کی خدمت میں یہ ویڈیو پیش کی جائے۔