ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان (سپورٹس رپورٹر) ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطان کا ٹاکرا کو ئٹہ گلیڈی ایٹر سے ہوا۔ شہر اولیا میں ہونے والے اس میچ کو روسو نے اپنی دھواں دھار بیٹنگ سے یادگار بنا دیا۔ روسو نے 44گیندوں پر ناقابل شکست 100بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باولرز کے لئے ڈراونا خواب ثابت ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر پہلے بیتنگ کا فیصلہ کیا۔ ذیشان اشرف 8 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد نواز کو کیچ تھما کر پویلین کی جانب چلتے بنے۔ وینس نے اپنی ٹیم کے لئے 29جبکہ ٹیم کے قائد شان مسعود نے 46 رنز کا حصہ ملایا۔ معین علی 6 جبکہ خوشدل شاہ محض 1 رن بنا کر گراونڈ بدر ہوئے۔ اس موقع پر روسو نے ایک اینڈ کو سنبھالتے ہوئے کوئٹہ کے باولرز کا خوب بھرکس نکالا اور ٹیم ملتان کوپانچ وکٹ کے نقصان پر 199کے ہندے تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ سہیل تنویر نے 1 رن بنایا اور ناٹ آوٹ رہے۔ کوئٹہ کی طرف سے محمد نواز، نسیم شاہ، سہیل خان، محمد حسنین اور کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے جوابی بیٹنگ کا آغاز جیسن روئے اور شین واٹسن نے دھواں دھار انداز میں کیا اور 200 رنز کے تعاقب میں بالترتیب 30 اور 80 رنز کی اننگز کھیلیں۔ عمران طاہر نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے شین واٹسن کو 80 رنز پر شکار کر کے ملتان سلطان کی فتح کے راستے میں حائل بڑی رکاوٹ دور کی۔ احسن علی 14، اعظم خان 6، کٹنگ 12، انور علی 14، سہیل خان 1 اور محمد نواز 2 رنز بنا سکے۔ جبکہ ملتان سلطان کے باولنگ اسکواڈ سے بلاول بھٹی کامیاب باولر رہے جنھوں نے محض 22رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عمران طاہر نے 2 جبکہ خوشدل شاہ نے 1وکٹ حاصل کی۔