ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان(اقبال بوہنہ سے )خون سفید ہوگیا، پوتوں نے دادی کے رقبہ پر قبضہ کرنے کی غرض سے کھڑی فصل پر روٹاویٹر چلا دیا. تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ فرید پور کی 90 سالہ رہائشی خاتون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا ملکیتی رقبہ میرے بھتیجے اور بھانجے پوتے ہتھیانہ چاہیتے ہیں انہوں نے میری گندم کی فصل پر روٹاویٹر چلا کر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہم نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی ایس ایچ او مخدوم رشید خود موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے بوڑھی اماں کو دلاسہ دیا اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی نوے سالہ بزرگ خاتون نے اعلی حکام،ڈپٹی کمشنر ملتان ،اے سی صدر، سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور قبضہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرہ کے سخت سے سخت سزاہ دی جاۓ