ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیوروکے علم میں آیا ہے کہ بعض ہائو سنگ /کوآپریٹوسوسائٹیاں مطلوبہ زمین نہ ہونے، متعلقہ ریگولیٹرز سے لے آئوٹ پلان اور این او سی کی منظوری کے بغیر نہ صرف پر کشش تشہیری مہم کے ذریعے عوام کو مبینہ طور پردھوکہ دہی کے ذریعے لوٹنے اور جعلی فائلز پلاٹس بیچنے میں مصروف ہیں جو کہ ہائو سنگ سوسائٹیز کے قوانین کی نہ صرف صریحاََ خلاف ورزی ہے بلکہ متعلقہ شہروں کے رجسٹرار اور ریگو لیٹرز کی مبینہ خاموشی اور قانون کے تحت حاصل اختیارات /فرائض سے غفلت کے زمرے میں آتی ہے۔نیب نے میڈیارپورٹس جن میں کراچی،لاہور،اسلام آباد ،راولپنڈی،فیصل آباد ،ملتان،پشاور،سیالکوٹ،حیدر آباد،سکھر،ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگرشہروں میں سٹار مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی طر ف سے پاکستان اجالا ہومز کی تشہیری مہم کانوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ کس قانون کے تحت متعلقہ پرائیویٹ مارکیٹنگ کمپنی ملک بھر کے افراد کی نہ صرف مکان یا اپارٹمنٹ کے لئے رجسٹریشن کرنے کے علاوہ ذاتی معاملات جن میں،نام ،والد کا نام، کمپیو ٹر ائز ڈ شناختی کارڈنمبر،فون نمبر اور گھر کا پتہ معلوم کررہی ہے جو کہ ایک پرائیوٹ کمپنی زمین کے حصول ، لے آئوٹ پلان اور این او سی کی منظوری کے بغیر ملک بھر کے عوام کے کوائف اکٹھے نہیں کر سکتی۔ ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ معلوم کیا جائے کہ کس قانون اور ادارے کی منظوری کے بعد سٹار مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے ملک بھر کے عوام کے شہریوں سے ان کا نہ صرف ذاتی ڈیٹا حاصل کر نے کے علاوہ ملک بھر میں بھر پور تشہیری مہم بھی جاری ہے؟ جو کہ مبینہ طور پر قانون کی خلاف ورزی اور عوام کو دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے۔مزید بر آں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ سٹارپرائیویٹ مارکیٹنگ لمیٹڈنے اب تک جن ہائوسنگ/کو آپریٹو سوسائٹیوں کی تشہیر کی ان کے پاس تمام قانونی دستاویزات موجو د تھیں یا کہ نہیں تا کہ ملک بھر کے عوام کو مبینہ طور پر لوٹنے سے بروقت بچایا جا سکے۔ نیب ملک بھر کے تمام شہریوں کو ان کے بہترین مفاد میں آگاہ کرتا ہے کہ جب تک کسی ہائوسنگ سوسائٹی/کو آپریٹو سوسائٹی کے پاس قانونی طور پر تما م دستاویزات جن میں مطلوبہ زمین کا موقعہ پر موجود ہونا، متعلقہ ریگولیٹرز سے لے آئوٹ پلان اور این او سی کی منظوری شامل ہونے کے علاوہ متعلقہ ہائوسنگ سوسائٹی/کو آپریٹو سوسائٹی متعلقہ ادارے/ ریگولیٹر کی ویب سائٹ پر قانون کے مطابق موجود ہو اس وقت تک اپنی سرمایہ کاری اس ہائوسنگ سوسائٹی/کو آپریٹو سوسائٹی میں نہ کریں کیونکہ نیب کوہائو سنگ /کوآپریٹو سوسائٹیوں کے بارے میں کثیر تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیںجس کی وجہ سے نیب نے عوام کوا ن کے بہترین مفاد میںآگاہ کرنا ضروری سمجھتا ہے۔