ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں بعض ملزمان کے طلبی کے نوٹس کی تعمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے تازہ ایڈریس، موبائل نمبر، ای میل کی تفصیلات مرتب کرنے کی نیب کو ہدایت کی ہے ۔بدھ کو احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ سے سندھ بنک کو 25ارب نقصان پہنچانے کے ریفرنس کی سماعت جج محمد اعظم خان نے کیس کی سماعت کی ۔ دور ان سماعت بلال شیخ، حسین لوائی، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم یونس قدوائی، اسلم مسعود ، عدنان آفریدی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔ بعض ملزمان کے طلبی کے نوٹس کی تعمیل نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔احتساب عدالت نے ملزمان کے تازہ ایڈریس، موبائل نمبر، ای میل کی تفصیلات مرتب کرنے کی نیب کو ہدایت کی ۔ جج محمد اعظم خان نے کہاکہ دوران تحقیقات ملزمان سے تمام تفصیلات لی جائے۔احتساب عدالت نے پیش نہ ہونیوالے ملزمان کی طلبی کے نوٹس درست ایڈریس پر بھجوانے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 26مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔