ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
کھٹمنڈو(این این آئی)ایک نیپالی گاؤں کے تالاب میں تیرہ جنگلی بندر ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ یہ بندر گورکھا میونسپیلٹی میں واقع ایک تالاب میں یکے بعد دیگرے ڈوبے۔ مقامی یونین کونسل کے سربراہ نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایک ڈوبتے بندر کو بچانے کی کوشش میں بقیہ بندر بھی ڈوبتے گئے۔ تالاب میں رات بھر کی بارش سے پانی زیادہ بھر گیا تھا اور اس باعث اْس کی گہرائی میں اضافہ غیر معمولی تھا۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران یہ دوسرا واقع ہے کہ بندروں کی ایک بڑی تعداد پانی کے کسی تالاب میں ڈوب کر مری ہے۔ قبل ازیں چھ ماہ قبل ایک تالاب میں سولہ بندر ڈوب گئے تھے۔