ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کا ہیلپ یونٹ 1915 گاڑی سٹارٹ کرنے میں شہریوں کی مدد کرنے میں مصروف ہے۔ ہیلپ یونٹ 1915 سڑکوں پر پیٹرولنگ حالت میں رہتا ہے اور جب بھی کسی شہری کو مدد کی ضرورت ہوتو ہیلپ لائن کے ذریعے فوری موقع پر پہنچ کر مدد فراہم کرتا ہے۔ اس سلسلہ میں ہیلپ یونٹ کو فرسٹ ایڈ باکس اور ٹول کٹ سے لیس کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر مکینک کی ضرورت ہو تو فوری طور پر مکینک کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کا ہیلپ یونٹ شہریوں کے محفوظ سفر کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔اگر کسی شہری کی گاڑی کسی فنی خرابی سے دوچار ہوتی ہے تو وہ سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 یا 03359151915 پر رابطہ کر کے اطلاع دے۔