ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
وہاڑی(بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی ہدایت پر زیر التواءانٹر گیٹ لڈن کے پلرز کو ہیوی مشینری کے ذریعے مہندم کر دیا گیا ہے زیر تعمیر لڈن انٹر گیٹ کافی عرصے سے التواءکا شکار تھا اور ان پلرز کی وجہ سے کئی خطرناک حادثات رونما ہونے پر کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی تھیں اہل علاقہ کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا کہ زیر التواءگیٹ کے پلرز انتہائی خطرناک ہیں اور یہ مسلسل حادثات کا باعث بن رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والی ٹریفک کو سنگین مشکلات کا سامنا درپیش ہوتا ہے اس لئے عوام کے مطالبے اور ٹریفک حادثات کی وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹری گیٹ کے ناقص تعمیر شدہ پلرز کو ہیوی مشینری کی مدد سے مہند م کردیا گیا ہے