ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
نوابشاہ ( رپورٹ کاشف رضا)سی ایم او کے احکامات کے بعد شہر بھر میں ناپ تول میں کمی کرنے اور ٹریفک بلاک کرنے پر مرغی فروشوں اور گھاس فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انکے ترازو بٹے جبکہ گھاس کو بلدیہ اعظمی نوابشاہ کی گاڑی میں ڈال کر ضبط کر لیا گیا جسکے بعد دوکان داروں میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئ ۔سی ایم او کے ترجمان نے کہا کہ ہم پہلے کئ مرتبہ انھیں نوٹس بھی دے چکے ہیں اور شہر میں اعلانات بھی ہوئے ہیں لیکن ان دوکان داروں نے کسی بھی چیز کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس کے بعد آج کاروائی کی گئ ہے