ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
نوابشاہ( رپورٹ کاشف رضا ) سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے ) کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھر پور کارروائی کاسلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں کئی غیرقانونی شادی ہال اور درجنوں کی تعداد میں اضافی منزلوں اور دکانوں کو منہدم کیا جا چکا ہے
ڈیمالیشن اسکواڈ نے سرجانی ٹائون میں 4 شادی ہال سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کو منہدم و سربمہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آشکار داور کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے گڈاپ ٹائون کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے، سیکٹر4-D میں پلاٹ نمبر B-12 ، اور پلاٹ نمبر B-13، پلاٹ نمبر SB-182سیکٹر 4-B اور پلاٹ نمبر B-21، سیکٹر7-D پر غیرقانونی شادی ہالز کی تعمیرات کو منہدم کردیا جبکہ پلاٹ نمبر B-10، سیکٹر7-B، پلاٹ نمبر B-9، اور پلاٹ نمبر B-4، سیکٹر7-B پر غیرقانونی تعمیرات کو انہدام سے بچانے کیلئے پلاٹ مالکان نے شادی کی تقریب کا انعقاد کیا ہوا تھا، جس کے شرکاء کی جانب سے انہدامی عمل کے دوران ہنگامہ آرائی کی گئی، امن و امان کی خراب صورتحال کی بنا پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے کارروائی کو موخر کردیا۔ علاوہ ازیں ڈیمالیشن ٹیم نے جمشید ٹاؤن کے علاقے کراچی ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبرCom.27، بلاک 4، پر چوتھی منزل کو جزوی طور پر، پلاٹ نمبرCom.29، بلاک 4، پر چوتھی منزل کے کالمز اور شٹرنگ کو منہدم اور عامل کالونی میں پلاٹ نمبر655، پر تعمیرات کے دائیں جانب دیواروں، آر سی سی چھت و کالمز کو بھاری مشینری کی مدد سے منہدم کردیا جبکہ گلشن اقبال ٹاؤن، اسکیم 24 میں پلاٹ نمبر 1336 ، بلاک 12، پر تیسری اور چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آر سی سی چھت اور پلاٹ نمبر ST-10، بلاک 13-D/1، پر دوسری منزل پر کمرہ کو منہدم کردیا گیا۔ دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں کی جانب سے کارروائی میں نیو کراچی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر ST-07، سیکٹر 11-C/2نارتھ کراچی پر غیرقانونی دکانوں اور لیاقت آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر QA-246، قاسم آباد پر چھٹی منزل کے سامنے کی تعمیرات اور 2، کمروں کی آر سی سی چھت کو منہدم کردیا گیا۔ مذکورہ بالا انہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ اس دوران امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ موجود ہے