ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ فری لانسنگ میں پاکستان کا دنیا میں چوتھا نمبر ہے اور امید ہے اس حوالے سے پاکستان تیسرے نمبر پر آ جائے گا۔وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت بذریعہ آئی ٹی فری لانسنگ کو پروموٹ کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (ڈی ڈی ڈبلیو پی) اجلاس میں قومی فری لانس ٹریننگ پروگرام کی منظوری دی گئی ہے جس کی لاگت 367.2 ملین روپے ہے۔وفاقی سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ پنجاب آئی ٹی بورڈ اس پروگرام پر کام کرے گا اور یہ پورے ملک میں یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر فری لانسرز کو ٹریننگ کرائے گا اور اس مقصد کے لیئے لوکل ٹرینرز ہائر کیے جائے گے جس سے فری لانسنگ کو فروغ ملے گا۔شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ قومی فری لانس ٹریننگ پروگرام تین سال کا پروگرام ہے اور پاکستان میں قومی سطح پر یہ پہلا پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ فری لانسنگ کے ذریعے گھر بیٹھے ملازمت اور آمدنی کی مزید راہیں کھلیں گی۔وفاقی سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کو خاص طور پر ہدایت دی گئی ہیں کہ فری لانسرز کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کے فورمز منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے فری لانسرز کے لیے اکاونٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے اور فری لانسرز کی رمیٹنسز کی لمٹ سٹیٹ بینک نے بڑھا کر 25000 ڈالرز کر دی ہے۔وفاقی سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ فری لانسنگ کے فروغ کے لیے یہ اقدامات ہمارے ملک کے نوجوانوں کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے اور اس ملک کی معیشت کے لییمثبت نتائج پیدا ہوں گے۔