ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
پیراگوئے (این این آئی)سابق برازیلی سٹار فٹ بالر رونالڈینو اور بھائی کو جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق برازیلی سٹار فٹ بالر رونالڈینو اور ان کے بھائی کو جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے وقت ان پر پیراگوئے میں داخلے کیلئے جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ رونالڈینو نے غلط کاغذات دکھائے جس پر گرفتاری کی گئی۔ پولیس نے دونوں افراد کے ہوٹل کی بھی تلاشی لی جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب رونالڈینو اور ان کے بھائی نے الزامات کو ماننے سے انکار کیا ہے۔