ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور( این این آئی )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ناکے لگا کر 8 ہزار لیٹر ناقص دودھ ضائع کر دیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں موٹر وے ٹول پلازہ راولپنڈی پر ناکہ بندی کی گئی ،دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 70 ہزار لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی جس میں سے 3600 لیٹر دودھ ضائع کیا گیا ۔ڈائریکٹر آپریشن سائوتھ شہزاد مگسی کی نگرانی میں ملتان میں ناکہ بندی کر کے 1400 لیٹر ناقص دودھ ضائع کیا گیا۔لاہور اور فیصل آباد میں ناکہ بندی کے دوران 2 ہزار لیٹر ناقص دودھ ضائع کیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق ضائع کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے آلودہ پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے،ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے۔