ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کرو نا وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ منگل کو دفتر میں ماسک پہنا اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کے لئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوںنے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ ، میڈیا عوام میں آگاہی کے لئے اپنا کردار ادا کریں،عوام افراتفری اور سنسنی پھیلانے کی بجائے شعور اجاگر کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ مناسب آگاہی کی بدولت کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ادارے آپس کی رابطہ کاری کو بڑھائیں اور عوام تک درست اطلاعات پہنچائیں۔