ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان (سپیشل رپورٹر)میرے شوہر عمران صادق نے میری زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ جسمانی اور ذہنی تشدد کرکے کے مجھے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا کر دیا ہے ۔ بیماری میں سنبھالا دینے کی بجائے چھپ کر میری اجازت کے بغیر دوسری شادی کرلی ہے ۔ دادرسی سینٹر بھی کئی دفعہ جاچکی ہوں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ملتان انصاف دلوائیں ۔ ان خیالات کا اظہار شالیمار کالونی کی رہائشی فروا بتول نامی خاتون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے ۔ فروہ بتول نے بتایا کہ عمران صادق نے اس کے والدین سے جھوٹ بول کر لاکھوں روپے بھی بٹور لیے ہیں اور اب میرا علاج کرانے کی بجائے مجھے میرے والدین کے گھر چھوڑ کر کر کر چلا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا شوہر اب مجھے نہ خرچہ دے رہا ہے اور نہ ہی رابطہ کر رہا ہے بلکہ میرے اور میرے والدین کے خلاف تھانوں میں جھوٹی درخواستیں دے رہا ہے جبکہ اپنی دوسری شادی اور بچوں کو تسلیم کرنے سے بھی انکاری ہے ۔ خاتون نے اپنے بھائی بھائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ،ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک اور آر پی او ملتان محمد وسیم سے اپیل کی ہے کہ اس کو انصاف دلوایا جائے آئے اور اس کی داد رسی کی جائے ۔