ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان (سٹی رپورٹر ) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات اور ملتان سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نے کیمز انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ اور روزنامہ آرائش کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ انھوں نے چیف ایڈیٹر مہر خضر ہراج سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیٹر روزنامہ آرائش ڈاکٹر فیصل جہاں بھی موجود تھے۔ رہنما تحریک انصاف نے روزنامہ آرائش کے معیار کو سراہا اور اسے صحافت میں اسے ایک خوبصور ت اضافہ قرار دیا۔ انھوں نے اعلی تعلیم یافتہ افراد کی شعبہ صحافت میں موجودگی کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا اور کہا کہ اس سے اس شعبہ میں مثبت اور نئی راہیں متعین ہوں گی۔
ایم پی اے ندیم قریشی نے کہا کہ ابھی کل ہی کی بات محسوس ہوتی ہے کہ جب کیمز انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا گیا اور وہ خود اس افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ چند ہی سالوں میں ایک چھوٹا سا پودا تن آور درخت بن گیا۔ انھوں نے ڈائریکٹر کیمز انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ مہر خضر ہراج کے وژن کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی تعلیمی میدان میں خدمات قابل ستائش ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مہر خضر ہراج کا جنوبی پنجاب کے لئے ایک نئی یونیورسٹی کا خواب ہم مل کر پورا کریں گے تاکہ خطے کے عوام کو اعلی تعلیم کے حصول کے لئے اپنے ہی علاقہ میں بہترین اور معیاری مواقع میسر آ سکیں۔ اس موقع پر انھوں نے کیمز انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ ملتان کے مختلف ڈیپارٹمنٹس، لیبارٹریز اور لائبریریز کا بھی دورہ کیا اور ادارے کے انتظامی امور اور اقدامات کو بھی بھرپور سراہا۔
مزید پڑھیں۔۔۔۔ہائر ایجوکیشن نے2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا