ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے طلبہ سے گزارش کی ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث بند کئے گئے تعلیمی اداروں کو بطور چھٹیاں نہ گزاریں بلکہ نصاب پر نظر ثانی کریں۔انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بڑے بھاری دل سے کیا گیا کیونکہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا۔وفاقی وزیر تعلیم نے طلبہ سے گزارش کی کہ آپ اس وقت کو بطور چھٹیاں استعمال کرنے کے بجائے پڑھائی پر دھیان دیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں نصاب پر نظر ثانی کریں، ہوم ورک کریں، مختصر طور پر ہی سہی لیکن زیادہ سے زیادہ مطالعہ جاری رکھیں۔
ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اورجدت پسندی سے مستقبل کے چیلنجزسے نمٹا جا سکتا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ