ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
تحریر:فریدکھوسہ
جمہوری حکومتیں جہاں بھی ہوتی ہیں وہاں عوام کےلئے آسانیاں پیدا کرتی ہیں جسمانی و روحانی طور پر سکون میں رکھتی ہیں۔پاکستان ایک ایسا ملک ھے جہاں جو لوگ بھی حکومت میں آتے ہیں ایسے قوانین اور طور طریقے اپناتے ہیں لوگ قیامت سے پہلے قیامت جیسی ازیت سے گزرتے ہیں۔
نادرا میں ب فارم کو لے کر دیکھ لیں ایک طرف حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کا کہتی ھے دوسری طرف ب فارم بنانے کو کہہ دیتی ھے پھر انتظام بھی کچھ نہیں کرتی ہے ۔ پہلے سے آئی ڈی کارڈ کےلئے رش ھے پھر ب فارم کا تماشا لگا کر عوام کو جتنا ذلیل کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔پنجاب کا ہر گھر پریشان ھے حکومت ایک طرف پی ڈی ایم کے جلسے پر تو کرونا وائرس کی وجہ سے خوب تنقید کر رہی ھے کہ رش کر رہے ہیں کرونا وائرس پھیل رہا ھے ۔دوسری طرف خود عوام کو اکٹھا کرنے کے مواقعے ب فارم کے ذریعے فراہم کر رہی ھے ۔ بچوں کے والدین اور اساتذہ کرام کو اذیت دی جا رہی ھے ۔کیا اس حکومت میں کوئی بھی ایسا اچھا انسان نہیں ھے جو عوام کےلئے اساتذہ کرام کے نمائندوں سے مل کر ب فارم کےلئے سپیشل نادرا کی گاڑیاں فراہم کروا دے تاکہ عوام کرونا وائرس سے بھی بچے اورکام بھی ہو جائے۔
نیت اچھی ہونے کے ساتھ محنت بھی کرنی پڑتی ھے پھر جاکر کوئی کام ہوتا ھے۔ پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت ہو یا وفاق دونوں چھوٹے معاملات سمجھ کر توجہ نہیں دے رہی ھے۔ حالانکہ عوام اس طرح کے عمل کو حکومت کی طرف سے اذیت سمجھ رہی ھے ۔آپ ضرور کرپٹ لوگوں کا گلہ کریں انہیں سزائیں دیں لیکن خدا کےلئے عوام کی طرف توجو دیں ۔اس طرح کی نفرتوں سے بچنے کا بندوبست کریں۔تعلیم دینے والوں اور تعلیم حاصل کرنے والوں کو معاف کریں تو کامیابی پائیں گے۔ بچوں کے ب فارم کےلئے اور اساتذہ کرام کے معاملات کو حل کریں تاکہ یہ قوم عظیم قوم بن سکے۔ورنہ یقین مانیں اس حکومت کے سوشل ونگ بھی نہیں بچا سکیں گے پچھلی حکومتوں کا ماضی دیکھ لیں ۔پچھلی حکومتوں کے جو بچانے والے لوگ انہیں بچا نہیں سکے۔
میڈیا بھی خاص لوگوں کےلئے کام کر کے ظلم کر رہا ھے اسے بھی عام عوام کے مسائل کو ترجیح دینا چاہیے تو یقینن ب فارم اور اساتذہ کے مسائل جلد حل ہو سکتے ہیں اور بھی بہت سے مسائل حل ہوں گے ۔پی ٹی آئی حکومت کو بے ہوشی سے باہر آنا چاہیے ۔تاکہ اس ملک کے غریب عوام کی مشکلات کم ہوں۔سفارش سسٹم، رشوت سسٹم، ایجنٹس سسٹم کو موت آئے۔اگر اس طرف توجو نہیں دی گئ تو عوام کی تبدیلی کےخواب کے ساتھ حکومت بھی مر جائے گی۔پھر وہی اذیت کے پہلے وقت لوٹ آئیں گے ۔