ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
تحریر: بلال احمد
آپ سب نے لفظ محبت تو سنا ہی ہوگا جو کہ آجکل شاٸد بہت ہی زیادہ بولا اور سنے جانے ولا لفظ ہے ایک محبت ماں باپ بہن بھاٸی سے ہوتی ہے اور ایک وہ محبت ہے جو کسی لڑکی سے ہوتی ہے اور وہ محبت شاٸد ماں بہن سے زیادہ بھاری ہوتی ہے حقیقی محبت تو آپ سب جانتے ہیں کہ ماں باپ بہن بھاٸی سے ہی ہوتی ہے۔
اب بات کرتے ہیں کہ دوسری محبت کی جو لڑکی سے ہوتی ہے وہ کب تک ہوتی ہے میں اس میں سب کی بات نہیں کر رہا مگر اکثر ایسے ہوتے ہیں ان کی کر رہا ہوں کہ ان کی محبت صرف اور صرف جسم تک ہوتی ہے اگر جسم مل گیا کہاں گئی محبت؟ کہاں گیا سب کچھ؟ اس محبت کو اسلام میں حرام محبت کہتے ہیں جو صرف جسم تک محدود ہوتی ہیں بس حوس کے اوپر محبت کا لیبل لگایا ہوا ہے اسلام بیوی سے ہی محبت کی اجازت دیتا ہے نہ کہ کسی غیر لڑکی سے حوس پوری کرنے کی اور نہ ہی ایسے کسی اور طریقے کی محبت کی۔
محبت کے نام سے حوا کی بیٹی کی لوٹی جاتی ہے مگر یہ بلکل درست نہیں کہ ہم کسی کی بہن بیٹی کے ساتھ اس طرح کا تعلق قاٸم کریں آج کل آپ ہم سب کے آگے بہت سے ایسے کیسیز آرہے ہیں کہ فلاں لڑکا لڑکی سے محبت کرتا تھا پھر اس طرح اسے طرح طرح کی باتیں سنا کر کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں أپ سے شادی کروں کا گا أپ کے بغیر مر جاٶں گا وغیرہ وغیرہ اسے ملنے پر مجبور کیا( ایک بات یاد رکھنا کبھی یہ مت سوچنا کہ لڑکی پیسوں پہ مرتی ہے یہ غلط سوچ ہے وہ صرف پیار کی بھوکی ہوتی ہیں اس وجہ سے ان کی یہ بات بھی مان لیتی ہے اور ملنے کےلیے تیار ہوجاتی ہے ,) لیکن جب وہ لڑکی ملنے گٸ تھی پھر اس طرح کرتے کرتے وہ اسے میٹھی میٹھی باتیں سنا کر کر اسے غلط کام کرنے پر مجبور کیا اور ساتھ میں ویڈیو بھی بناٸی پھر بعد میں اسے یہ طعنہ دیتا ہے کہ تم غلط ہو میں تمہارے ساتھ شادی نہیں کر سکتا وغیرہ وغیرہ پھر بلیک میل کررہا ہے
بات وہی کہ حوس کے اوپر محبت کا لیبل لگا لیتے ہیں وہ کسی نےکیا خوب کہا کہ حوس کے مارے کتوں نے محبت بدنام کر رکھی ہے محبت یہ کچھ بھی نہیں ہے ہمارا اسلام ہمیں ایسی محبت کی اجازت نہیں دیتا اور اس بات میں میرا بھی لڑکیوں کو یہی مشورہ ہے کہ ایسی محبت میں ہوشیاری سے کام لیں کہ وہ اپنی عزت کی خود محافظ بنیں یہ سب دھوکا ہے۔ آجکل آپکو سچی محبت کہیں سے بھی نہیں ملے گی سواۓ کتابوں کے
اور ہم جو خود کو کسی لڑکی کے ساتھ اس کی عزت کے ساتھ کھیل کر بڑا فنکار سمجھتے ہیں ہمارے لیے بہتر ہے کہ کسی کی عزت کے ساتھ کھیلنے سے پہلے ہمیں یہ ضرور سوچنا چاہیئے کہ ہمارے گھر بھی ماں بہن بیٹی ہے اگر ہم میں ذرا بھر بھی حیا ہے تواورہاں یہ ہوتا ہے محبت ہوجاتی ہے مگر اس کا تقاضا یہ ہے کہ اگر کسی لڑکی سے محبت ہو گٸی ہے تو اس کا آسان حل یہ ہے جس کی اسلام بھی اجازت دیتا ہے کہ نکاح کا پیغام بھیجیں اگر وہ مان جاٸیں ٹھیک ورنہ دفعہ کرو کہیں اور سہی مگر اس طرح کی محبت سے ایسے ہی ٹھیک ہیں