ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بطور وفاقی وزیر چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں، جونہی کورونا کے حوالے سے صحت کی صورتحال بہتر ہوگی بچوں کے لئے تعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میںشفقت محمود نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر تعلیم چاہتا ہوںتعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں،مجھے بچوں کے تعلیمی نقصان پر بہت دکھ ہے،کورونا کے باعث سب سے زیادہ تعلیمی نقصان پرائمری سکول کے بچوں کا ہوا ہے۔ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر بچوں کو ترجیح دی جائے گی اور انہیںتعلیمی اداروں میں بلوا لیا جائے گا۔
4 جنوری کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔شفقت محمود