ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی میں سسٹینن ایبل ڈیویلپمنٹ گول وال کا افتتاح کر دیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا میں تبدیلی یونیورسٹیاں ہی لاء ہیں، امریکہ میں یونیورسٹی کے ذریعے ہی تبدیلی آئی، معاشرے کی ترقی کا اندازہ ملک کی یونیورسٹیوں سے لگایا جاسکتا ہے، 70 سال کے بعد آج پاکستان میں 200 سے ذائد یونیورسٹی ہیں، ہماری بہت یونیورسٹیوں نے انٹرنیشنل معیار کا کام بھی کیا ہے، بہت پاکستانیوں نے پاکستان سے باہر جا کر زیادہ اچھا کام کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ قائد اعظم یونیورسٹی کے وائیس چانسلر کو بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں،پوری دنیا میں طلبہ ہی آگے جاتے ہیں ،پاکستان میں تیزی سے یونیورسٹی بن رہی ہیں ،اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے ہاں ایک سپریئر یونیورسٹی بننی چاہیے ،پاکستان میں بچوں کو سہولیات کم ملتی ہیں ،ہمیں اپنے بچوں کو اچھا ماحول دینا ہے کہ وہ ادہر کام کر سکے ۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کے سترہ گول ہیں جو پورے کرنا ہیں ،ہمیں مقامی مسائل پر دھیان دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ہاں پیسوں اور پلاننگ کا مسئلہ ہوتا ہے،دنیا میں جہاں جہاں تبدیلیاں آئیں وہ یونیورسٹی سٹوڈنٹس ہی لیکر آئے،ہم نے ہیومین ریسورس اور بچوں کے کام کے لیے ماحول بھی پیدا کرنا ہے،طلباء کو کہوں گا یونیورسٹیز اپنے لوکل مسائل کے حوالے سے ایچ ای سی کے پروگرام سے فائدہ اْٹھائیں،پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ایشوز کو حل کرنے پر غور کرے۔ انہوںنے کہاکہ سرکار میں دو ہی مسئلے ہیں پیسوں اور پلاننگ کی کمی ہوتی ہے،یونیورسٹیز ہی وہ جگہ ہیں جو آپ کو پلاننگ کرکے دے سکتی ہے،ہماری وزارت نے پاکستان کی پوری ہییت تبدیل کرکے رکھ دی ہے،اگلے چار سے چھ ماہ میں ڈائیلاسز مشین اور ایکسرے مشین بھی اپنی بنائیں گے،دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ کمپنی پاکستان آنے کو تیار ہے،ہماری پالیسز کے نتیجے میں ہیلتھ انڈسٹری پوری کھڑی ہوجائیگی،الیکٹرک وہیکل کی پالیسی اب فور ویلر کی طرف جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ 2016 سے اب تک کافی بڑی بڑی تبدیلیاں آئیں،فوٹو کاپی کا بزنس, ٹیلی گراف اور ٹیکسٹ میسجز کا نظام ختم ہوگیا،الیکٹرک گاڑیوں کے سلسلے میں مکینک دس سال سے زیادہ کام نہیں کرسکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی میں 60 ہزار لوگ ڈرائیونگ سے وابستہ ہیں ،ڈرائیور لیس گاڑیوں سے ہمارے ہزاروں ڈرائیورز بے روزگار ہوجائیں گے تاہم ہمیں ہزاروں ڈیٹا انجینئرز درکار ہونگے،آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بدولت ڈاکٹرز کے 10 سے پندرہ سال رہ گئے ہیں ،بائیو ٹیک دنیا میں ایک بہت بڑی مارکیٹ بن جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ کوشش ہے کہ سرکاری سکولوں کو سب سے بڑی اسکالرشپ دے سکیں،450 اسکول اس سال سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تبدیل کر رہے ہیں۔
نواز شریف جس طرح فراڈلگا کر باہر گئے وہ عوام اور ریاست کی توہین ہے ،فواد چوہدری