ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
کراچی( این این آئی )پاکستان کے نمبر ون فروخت ہونے والے اسمارٹ فون برانڈInfinix نے اپنی مقبول ترین ہاٹ سیریز،Hot 10 Playمیں تازہ ترین اضافے کا اعلان کیا ہے۔Infinix نے 18جنوری سے Xparkاور PriceOyeپر پیشگی آرڈر کا آغازکردیا ہے جو 24جنوری2021 تک جاری رہے گا۔پیشگی آرڈرزکے دوران میں صارفین کو 16,999 روپے میں Infinix Hot 10 Play کی خریداری پر وائرلیس بلیو ٹوتھ ہیڈسیٹXE08مفت دیا جائے گا۔Infinixکی Hot سیریزکی غیر معمولی رینج کو صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی ہے جس کے باعث یہ بہترین فروخت ہونے والا اسمارٹ فون برانڈ قرار پایا ہے۔ Hot سیریزکی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے Infinix Hot 10 Play میںلمبے عرصے کے پاور والی 6000 mAh سے صارفین دن بھر کی بیٹری لائف کی بناء پر نان اسٹاپ پلے اور53گھنٹے کے حیرت انگیز ٹاک ٹائم کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
یہ رواں دواں گیمنگ کے لطف کیلئے MediaTek Helio G25 octa-coreکو سپورٹ کرتا ہے۔اس کے علاوہ زیادہ بڑے اسکرین اور وسیع تر نظارے کے ساتھ6.82″ display + 90.66% screen-to-body ratio صارفین کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت بہترین سینما جیسے ویژوئل سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ Infinix Hot 10 Playمیں13MP AI ڈوئل ریئر کیمرہ اورquad flashlight جو پورٹریٹ کا دھندلاپن اور عمدہ ترین طریقے سے ہر تصویرفراہم کرتا ہے۔Hot 10 play کا8MP front camera + AI portrait enhancement خوبصورتی کی پاور کو واضح کرتاہے۔Hot 10 playپتلے اور اسٹائلش فیشن ایبل ڈیزائن اور روشن ٹیکسچر کی بیک میں دستیاب ہے۔
بہترین آزادنہ خوبیوں سے آراستہ ڈیوائس کے بارے میں بات کرتے ہوئے Infinixپاکستان کےCEOجناب جو ہو(Joe Hu) نے کہا، ” Infinixہمیشہ جدیدترین ٹیکنالوجی اور ڈیزائن پیش کرنے پر عمل پیرا ہے جو صارفین کوان کی موجودہ حدود سے ماوراء رسائی اور پہنچ فراہم کرتا ہے اور ممکنات کی ایک دنیا پیش کرتاہے۔”Hot 10 play ایک مکمل اور طاقتور فون ہے جو XOS 7.0 version ورژن مع Android 10 پر مبنی ہے اور ایک بھرپور تجربہ اور پیسے کی اعلیٰ ترین قدر فراہم کرتا ہے۔مارکیٹ میںایک توانا بیٹری، طاقتور پروسیسر، عمدہ ڈسپلے پر مبنی Hot 10 پلے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ صرف16,999. روپے میں اپنی نئی ڈیوائس کے پیشگی آرڈر کے لئے Price Oye یاX-Park وزٹ کریں اور XE08 headset کا شاندارتحفہ حاصل کریں۔