ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان کی بطور چیئرمین و ڈین فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکر یا یو نیور سٹی ملتان کی خدمات کے اعتراف میں فارمیسی کے ایک بلاک کو انکے نام سے منسوب کر دیا گیا
قوموں کے عروج وزوال میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے جن اقوام کے اساتذہ اور تعلیمی ادارے نے اپنی قوم کو سنوارنے کیلئے مخلص ہو کر جذبے کے تحت خدمات انجام دیں انہوں نے ہمیشہ پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔ بہاء الد ین زکریا یونیو رسٹی ملتان جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی درس گاہ ہے جس سے فارغ التحصیل لاکھوں طلبا و طالبات پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں بہاء ا لدین زکر یایونیورسٹی کی فیکلٹی آف فارمیسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے یہاں سے فارغ التحصیل طلبا وطالبات شعبہ ادویات سے منسلک ہو کر انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان کا فیکٹی آف فارمیسی کو پروان چڑھانے میں بنیادی اور کلیدی کردار رہا ہے انہوں نے 23سال تک شعبہ فارمیسی بی زیڈ یو میں خدمات انجام دیں موجودہ وائس چانسلر بہاء الد ین زکر یا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے شعبہ فارمیسی کے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان کی خدمات کے اعتراف میں فیکلٹی آف فارمیسی کے ایک بلاک کو پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان کے نام منسوب کر دیا ہے جو کہ یقینا پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان کی خدمات اور فیکلٹی آف فارمیسی کو پروان چڑھانے میں شب وروز انکی محنت کا اعتراف ہے پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان بلاک فیکلٹی آف فارمیسی میں پڑھنے والے طلبا وطالبات کو پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان کی خدمات سے آگاہ کرتا رہے گا اس سلسلہ میں بی زیڈ یو شعبہ فارمیسی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ڈین فیکلٹی آف مارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان کو خصو صی طور پر بلایا گیا اور اس تقریب میں وائس چانسلر بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان بلاک کا افتتاح کیا اس موقع پر تقریب میں ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری. پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ، پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر سبحان اعجاز، ڈاکٹر سہیل ارشد، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈاکٹر خضر عباس، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر فواد رسول، ڈاکٹر فاطمہ، اکٹر محمد حنیف، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر ثمینہ افضل، ڈاکٹر حنا رضا، ڈاکٹر عنبرین، ڈاکٹر عبد الحمید اور دیگر اساتذہ موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان نے شعبہ فارمیسی کیلئے گراں قدر خدمات انجا م دی ہیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان انسانیت کے محسن ہیں انہوں نے اپنی ساری زندگی فیکلٹی آف فارمیسی کی ترقی اور تحقیق کیلئے صرف کی ہے ان کی خدمات کے اعتراف میں فیکلٹی آف فارمیسی کے ایک بلاک کا نام پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان رکھا گیا ہے تاکہ شعبہ فارمیسی کے طلبا وطالبات ہمیشہ انکی خدمات کو یاد رکھیں وائس چانسلر نے مزید کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمدافضل خان کے طلبا وطالبات پاکستان سمیت پوری دنیا میں طب کے شعبہ میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمدافضل خان کو صحت اور تندرستی عطا کرے، اس موقع پر سابق قائم مقام وائس چانسلر سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمدافضل خان نے کہا ہے کہ فیکلٹی آف فارمیسی میں 23سال خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔ اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے کہ فیکلٹی آف فارمیسی کو پاکستان کا اہم ادار ہ بنایا جائے ہمارے فارغ التحصیل طلبا وطالبات پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کا خصو صی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فیکلٹی آف فارمیسی کے ایک بلاک کو ان کے نام سے منسوب کیا اور دوسرے سینئر پروفیسرز کو بھی اسی طرح عزت و احترام دیا گیا
بہاء ا لدین زکر یا یو نیور سٹی ملتان کی فیکلٹی آف فارمیسی کا آغاز 1992ء میں کیا گیا اس وقت کے صوبائی وزیر خزانہ پنجاب شاہ محمود قریشی او ر وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ امتیاز علی افتتاحی تقریب کے مہمان خصو صی تھے فیکلٹی آف فارمیسی کی خدمات ہمیشہ سرفہرست رہی ہے اس فیکلٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طا لبات نے فارمیسی کے شعبے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے جب بھی فیکلٹی آف فارمیسی بی زیڈ یو کا نام آتا ہے تو فورا ًاس فیکلٹی کے سب سے پہلے چیئر مین و ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان ذہن میں آتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان نے 1960ء میں پنجاب یو نیورسٹی لاہور سے ایم ایس سی کیمسٹری اور 1971ء میں برونل یورنیورسٹی لندن سے پی ایچ ڈی ان میڈ یسینل کمیسٹری آن اینٹی کینسر ڈرگز میں کی۔ انہوں نے اپنے پیشہ وارانہ کیر ئیر کا آغاز 6دسمبر1960ئایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب سے کیا۔ 1975ئمیں پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان نے بہائالدین زکر یایو نیورسٹی کو جوائن کیا۔اور فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد رکھی اور اسکے بانی چیئر مین مقرر ہوئے۔ 1998ئتک تقریباً 23سال انہوں نے بہائالدین زکر یا یونیورسٹی میں فیکلٹی آف فارمیسی میں اپنی خدمات انجام دیں۔جس دوران وہ فا?نڈر چیئر مین و ڈین ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی رہے۔ تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان نے بطور ڈائر یکٹر سٹوڈ ٹنس افیئر بی زیڈیو تقریباً12سال طلبا و طالبات کی رہنمائی کی۔ آپ 13سال پر یز یڈنٹ فیکلٹی سپورٹس ایسو سی ایشن بی زیڈ یو بھی رہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان 3سال چیئر مین ہال کونسل بی زیڈ یو،2سال چیئر مین لائبریری کمیٹی بھی رہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان نے بطور ایکٹنگ وائس چانسلر بی زیڈ یو اور سینئر موسٹ ڈین بھی خدمات انجام دیں۔پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان کو بہائالدین زکر یا یو نیورسٹی کی طر ف سے 14فروری 2018ئکو ایک پر وقار تقریب اور انٹر نیشنل فارماسیوٹکس کانفرس میں وائس چانسلر بی زیڈ یوملتان پروفیسر ڈاکٹر طا ہر امین، صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس اورپروفیسر ڈاکٹر نثار حسین شاہ نے لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ دیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان کو بابا فارمیسی کے طور پر جانا جاتا ہے ان کی فارمیسی کے شعبے میں خدمات ہمیشہ یار رکھی جائیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان نے بہائالدین زکر یا یونیور سٹی سے ریٹا ئر منٹ کے بعد بھی اپنی تعلیمی خدمات کاسلسلہ جاری رکھا۔ وہ 1998ئسے وہ بطور پرنسپل برٹش و بریٹین انٹرنیشنل سکول و کالج منسلک ہو گئے۔ اورتقریبا ً 20سال سے اسی ادارے میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس قو م کی آنے والی نسلوں کی آبیاری کرنے میں مصروف ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان ایک تعلیمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ان کا آبائی علاقہ جھوک وینس ہے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے میں تعلیم کی تر قی اور ترویج اور علاقے کے لوگوں کے لئے روز گار کی فراہمی اہم کر دار ادا کیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا یا اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے علاقے کے نائب ناظم بھی رہے۔اور اپنے علاقے کی تعمیر و تر قی کے لئے اہم کا م کئے۔ انہیں سیاسی حلقوں میں بھی عز ت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے۔