ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
صوبہ پنجاب کی تحصیل چونیاں میں پیار کرنے والے 80 سالہ شخص نے 65 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔محبت اور پیار کا جذبہ ڈھلتی عمر کے ساتھ کم نہیں ہوتا بلکہ وقت کے ساتھ اس میں پختگی آتی جاتی ہے، یہ مقولہ درست ثابت ہوا چونیاں میں منعقد ہونے والی اپنی طرز کی مختلف شادی نے۔
چونیاں کے رہائشی عطر خان نے 80 سال کی عمر میں اپنی بچپن کی محبت 65 سالہ نذیراں بی بی سے زندگی بھر ساتھ رہنے کے عہد و پیمان کر لیے۔
عطر خان اور نذیراں بی بی کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے منائی گئی۔ تقریب میں خاندان کے افراد کے علاوہ اہل محلہ نے بھی شرکت کی۔
دولہے میاں کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں جب کہ دلہن کا خاوند 9 سال پہلے وفات پا گیا تھا جن میں سے ان کے چھ بچے ہیں۔