ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان ( سٹاف رپورٹر) میری زمین ہتھیانے کے لئے مافیا سرگرم ہے اور اس مقصد کے لئے مجھے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کیا گیا، پٹواری قبضہ مافیا کے ساتھ مل کر زمین ہڑپ کرنا چاہتا ہے اور جب میں نے اس کے ناجائز عمل کے خلاف آواز بلند کی تو میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرادیا گیا۔ چوہدری عبدالغفار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس جعلی مقدمہ سے قبل میں نے انصاف کے لئے آواز بلند کی تھی اور ارباب اختیار کے گوش گزار کیا تھا کہ میری زمین واقع ناردرن بائی پاس نزد سوزوکی شوروم پر قبضہ کے لئے پٹواری چوہدری الیاس قبضہ مافیا کے ساتھ مل کر قابض ہونے کے لئے کاغذات میں ہیر پھر میں ملوث ہے۔ میرے انصاف کے لئے آواز اٹھانے کی سزا مجھے یہ دی گئی کہ میرے خلاف لڑائی جھگڑے اور مارپیٹ کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرادی گئی اور اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پٹواری مذکور نے مجھے ذہنی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
انھوں نے مزید کہا کہ مقدمہ کے اندراج کے بعد تاحال مدعی تھانے کا رخ کرنے کو بھی تیار نہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ انھوں نے اپیل کی کہ ارباب اختیار معاملے کا نوٹس لیں اور میرٹ پر معاملہ حل کرتے ہوئے سائل کو انصاف فراہم کیا جائے۔