ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
نماز جنت کی کنجی ہے نماز قبر میں نور ہے نماز شیطان کا مو کالا کرتی ہے نماز حضور اقدس (ص) کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے نماز مومن کی معراج ہے
نماز مسلمانوں پر فرض کی گئی ہے جو کہ کسی حالت میں معاف نہیں ہے یہ ہی وہ عبادت ہے جس کے لیے ہمارا نہ کوئی پیسہ خرچ ہوتا ہے نہ کچھ نماز دن میں پانچ بار فرض کی گئی ہے قبر میں سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جاۓ گا جس کی نماز اچھی ہوگی اس کے باقی اعمال بھی اچھے ہونگے پوری دنیا کی کامیابی صرف اور صرف نماز میں ہے ایک حدیث کا مفہوم ہے حضرت محمّد (ص) نے فرمایا نماز دین کا ستون جس نے نماز کو قائم کیا اس نے دین کو قائم جس نے نماز کو چھوڑا گویا اس نے دین کو چھوڑا دیکھو نماز کی اتنی بڑی اہمیت ہے کہ نماز کو ہے دین کاستون بنایا گیا اللّه پاک تکبیر اولہی کے ساتھ نماز پڑھنے والے کو پانچ انعام عطاء فرمائیں گے سب سے پہلا انعام جو کہ آج کل ہمارے ہیں بہت زیادہ مسلہ ہے وہ رزق کا ہے اللّه پاک رزق کی تنگی دور فرما دیں گے ویسے اللّه پاک ہمیں رزق دے رہا ہے مگر جب ہم نماز کے پابند ہو جائیں گے ہو ہم رزق کےلیے کبھی تنگ نہیں ہونگے یہ تنگی اللّه پاک دور فرما دیں گے اسکے بعد دوسرا انعام قبر کا عذاب دور فرما دیں گے جو کہ بہت ہی دردناک ہوتا ہے اسکے بعد تیسرا انعام وہ ہے پل صراط کا راستہ آسان فرما دیں گے یہ وہ پل ہے جو کہ بال سے باریک اور تلوار سے تیز ہے اور ١٥٠٠ سو سال کا وہ سفر ہے مگر اللّه پاک نماز کہ صدقے یہ راستہ آسان فرما دیں گے اسکے بعد چوتھا انعام اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دیا جاۓ گا جس کو اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں ملے گا اسکا ٹھکانہ جنت ہے پانچواں انعام ہے بغیر حساب کتاب کے جنت میں داخل کیا جائے گا یہ ہیں انعام جو اللّه پاک نے مسلمانوں کو دینے ہیں مگر ہم ہیں کہ کچھ کرنے کو تیار ہی نہیں ہیں آج ہم لوگوں کہ دلوں میں۔ دنیا کا زنگ لگا ہوا ہے اگر ہم نماز پڑھنے کی کوشش کریں تو اللّه پاک ہمیں یہ انعام ضرور عطاء فرمائیں گے آج کل ہمارے اندر صرف دنیا ہے ہمیں پانچ وقت مؤذن بلاتا ہے آؤ کامیابی کی طرف مگر ہم لوگ اپنے کاموں میں مشغول ہیں ہم دنیا کو ہی اپنی کامیابی سمجھتے ہیں ہم دنیاں کو اپنا سمجھتے ہیں جو کہ میرے بھائیو عارضی ہے یہ دنیا فانی ہے سچ صرف یہ ہے کہ ایک دن ہم نے اس دنیا سے جانا ہے تو کیوں نہ کچھ اچھے اعمال تو اپنےساتھ لے جائیں ٢٤ گھنٹے میں صرف ایک گھنٹہ اللّه کو دیں یہ دنیا چلتی رہے گی ہمارے ہونے تک بھی اور ہمارے چلے جانے لے بعد بھی کوشش کریں باجماعت نماز ادا کریں اگر کوئی ضروری کام پڑ گیاہو تو بعد میں ادا کر لیں ایک حدیث میں آیا ہے کہ حضرت محمّد (ص ) نے فرمایا جس کا مفہوم ہے جماعت کی نماز اکیلے کی نماز سے ستائیس درجہ زیادہ ہوتی ہے تو کوشش یہی کریں کہ ہرنماز کو جماعت کے ساتھ پڑھا کریں نماز کہ سوا کچھ بھی نہیں ہے مسلمانوں اور كافروں میں فرق بھی نماز کا ہے نماز نہ پڑھنے والوں کہ بارے میں ایک حدیث میں حضرت محمّد (ص) نے فرمایا سراسر ظلم ہے اور کفر ہے اور نفاق ہے اس شخص کا فعل جو اللّه کے منادی (یعنی مؤذن ) کی آواز سنے اور نماز کو نہ جاۓ اللّه پاک نے بہت سخت وعیدیں سنائی ہیں نماز نہ پڑھنے والوں کے لئے جس نے بھی کلمہ پڑھا ہے اس پر نماز فرض ہے ہر حال میں اگر کھڑا ہو کر نہیں پڑھی جاتی نماز تو بیٹھ کر پڑھیں اگر بیٹھ کے بھی نہیں پڑھ سکتے تو اشاروں میں پڑھیں مگر معافی نہیں ہے نماز کی آج ہم لوگوں نے نماز کو مذاق بنایا ہوا ہے ہم نے صرف کام کو اہمیت دی ہوئی ہے ایک حدیث میں آیا جس کا مفہوم ہے کہ حضور اقدس (ص) نے فرمایا جس شخص کی ایک نماز بھی فوت ہو گئی ہو مطلب چھوٹ گئی ہو وہ ایسا ہے گویا اس کے گھر کے لوگ اور مال و دولت سب چھین لیا گیا ہو دیکھو یہاں ذکر صرف ایک نماز کے چھوٹنے کا ہے اور ہم لوگ ہیں کہ پانچ کیا ایک پڑھنے کے لئے بھی گوارا نہیں کرتے تو آخرت میں اللّه کو کیا منہ دکھائیں گے ایک اور حدیث ہے جس کا مفہوم ہے حضور اقدس (ص) نے فرمایا کہ اسلام میں کوئی بھی حصہ نہیں اس شخص کا جو نماز نہ پڑھتا ہو اور بے وضو کی نماز نہیں ہوتی تو الحمداللہ ہم مسلمان ہیں اللّه پاک نے ہمیں مسلمان کے گھر پیدا کیا تو ہم بھی کوشش کریں کے جو کام اللّه پاک نے ہمارے زمے لگایا اسکو پورا کریں تا کہ اللّه پاک اور حضور اقدس (ص)کو ہم راضی کر لیں اگر وہ ہم سے راضی ہونگے تو اس سے اوپر ہمارے لئے کچھ بھی نہیں ہے نماز ہے اس کے لئے ہم کوشش کریں کہ با جماعت پڑھا کریں صرف ٥٠ منٹ اللّه پاک کو دیں اور آخرت والی زندگی جو کہ نہ ختم ہونے والی ہے اسے سنواریں باقی یہ دنیا ہے یہ چلتی رہے گی ہمارے مرنے کے بعد بھی پہلے بھی اور انشاللہ آپ میں ہم سب مسلمان آج عهد کریں کہ نماز پڑھا کریں گے اللّه پاک ہم سب کو پکا نمازی بنائے امین