ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز چوہدری نے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کو وارننگ دی ہے۔
گوجرانوالہ میں ورکرزکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور سی پی او سن لیں، پی ٹی آئی رہنما کا جائز کام نہ کیا اور اس کا فون نہ سنا تو آپ خود ذمے دار ہوں گے۔
اعجاز چوہدری نے کہا کہ اگر کوئی پی ٹی آئی رہنما سرکاری افسران کے پاس ناجائز کام لے کر آئے تو مجھے رپورٹ کریں، میں خود اسے نکال دوں گا۔
دوسری جانب عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجود ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جہاں اعجاز چوہدری سمیت کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا۔