ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ عراق اور شمال مشرقی شام میں امریکی فوج کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، ایسی کوئی بھی کارروائی ایران کی بڑی غلطی ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سائبر حملوں سمیت ہر قسم کے جوابی اقدام کی تیاری کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ عراقی عوام انسداد دہشت گردی مہم کے لیے امریکا کا ساتھ جاری رکھنا چاہتے ہیں، جب عراقی قیادت اور حکومت فیصلہ کرے گی تو دیکھتے ہیں کہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔