ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کاا جلاس اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے پیش کئے گئے سات منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
کمیٹی نے پندرہ ارب باون کروڑ روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب غربت کے خاتمے کے منصوبے کی منظوری دی، منصوبے کے تحت جنوبی پنجاب میں عوام کا معیار زندگی کو بلند کرنے، زرعی پیداوار میں اضافے، پانی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری ، آب باشی کی سہولیات میں اضافے اورسڑکوں کی تعمیر سمیت سینیٹیشن سہولتوں میں بہتری لائی جائے گی۔
اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے بارہ ارب آٹھ کروڑ روپے کی لاگت کے منصوبے کی منظوری دی گئی جس کے تحت تزویراتی شعبوں میں تعلیمی سہولتوں میں بہتری اور اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو جدید سہولتوں سے لیس کیا جائے گا۔
کمیٹی نے پاکستان ملٹی مشن کمیوکیشن سیٹیلائیٹ سسٹم ، تربیلا فور توسیعی منصوبے، قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ترقیاتی پروگرام اور جھمپیر اور گھارو پون بجلی منصوبوں سے ہیسکو کو بجلی سپلائی کے منصوبے کی منظوری دی۔