ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جن جن کے پاس انعامی بانڈزہیں وہ نکال لیں ، حکومت نے اہم اعلان کر دیا۔۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیرا ہتمام 750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15جنوری کو ہو گی ، جو رواں سال کی دوسری اور مجموعی طور پر81ویں قرعہ اندازی ہے۔
مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ڈائریکٹر میاں شہزاد اکرم نے اے پی پی کو بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 5لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 9300روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے سلسلہ میں اس بار سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنائو کیا جائے گا۔