وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے بعد 2020میں روزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔اسلام آبادمیں یوٹیلیٹی سٹور کےدورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ راشن کارڈ کے ذریعے نادار طبقے کو اشیائے ضروریہ مفت فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعظم جی نائن مرکز اسلام آباد کے یوٹیلیٹی سٹورپہنچے اور وہاں موجود اشیائے ضروریہ کا جائزہ لیا۔ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کی اشیاء کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی سٹورپر موجود صارفین سے اشیاء کے بارے میں استفسار ،صارفین نے یوٹیلٹی سٹور میں سبسڈی پروزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ (آواز۔۔۔
آٹے کے سٹال پر وزیراعظم نے پہلے سے دی جانے والی سبسڈی میں مزید کمی کی ہدایت کرتے ہوئے آٹے کا 20کلو کا تھیلا آٹھ سو آٹھ کی بجائے800روپے کرنے کی ہدایت کی۔
معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومت روزگارسمیت متوسط اور غریب طبقے کیلئے مربوط اقدامات کر رہی ہے۔یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہےضرورت پڑنے پر یوٹیلٹی سٹورز پر مزید سبسڈی دی جائے گی۔
وزیراعظم نے یو ٹیلٹی سٹورزانتظامیہ کوصارفین کیلئے معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔راشن کارڈ کے ذریعے نادار طبقے کو اشیائے ضروریہ مفت فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش پر سبسڈی کے لئے 7ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔ اس فیصلے سےچینی پر7 روپے، دالوں پر 10 روپے، چاول پر 12 اور گھی پر 20 روپے کلو تک سبسڈی دی گئی ہے۔
ہر خبر سے آراستہ