ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان (سٹاف رپورٹر) سبزواری ٹاون میں نصب گیٹ اور بیرئیر اہل علاقہ کے لئے درد سر بن گیا۔ سیکیورٹی کے نام پر راستہ بلاک کرنے کے عمل پر اہل علاقہ انتہائی پریشانی کا شکار ہیں۔ اہالیان علاقہ زین خان، محمد مجاہد، وارث علی اور دیگر نے آرائش نیوز کو بتایا کہ سبزواری ٹائون میں چند لوگوں نے عوام الناس کو ناجائز تنگ کرنے اور بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے لئے گارڈز کھڑے کر کے پولیس تھانہ شاہ شمس کا بیرئر اور ڈی جی ایم ڈی اے کے نام کا بینر آویزاں کر کے شارع عام کو بند کردیا ہے۔اہلیان نیوشاہ شمس کالونی نے وزیراعلی پنجاب سے شارع عام کو واگزار کرانے اور گیٹ لگا کر راستہ بند کرنے والے لوگوں کے خلاف کاروائ کا مطالبہ کیا۔