ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ نے آڈیٹوریم پولیس لائنز ملتان میں انوسٹی گیشن اور میڈیا منیجمنٹ پر لیکچر دیا ۔یکچر میں مختلف تھانوں سے آئے تفتیشی افسران اور دیگر پولیس افسران شریک ہوئے ۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے لیکچر دیا ۔ انہوں نے کہا جدید سائنسی طریقہ تفتیش اختیار کرتے ہوئے تفتیش کے معیار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے شناخت پریڈ ،ریکارڈ کی تکیمل اور دیگر طریقہ تفتیش سے آگاہ کیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے میڈیا منیجمنٹ پر لیکچر دیتے ہوئے میڈیا کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا پولیس اور میڈیا کے درمیان تعلق انتہائی اہميت کا حامل ہے ۔میڈیا معاشرے میں ہونے والے جرائم کی نشاندہی کرتا ہے جس سے پولیس کو جرم تک پہچنے میں آسانی ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ میڈیا ہماری اچیومنٹس اور کاروائیوں کو فوکس کرکے عوام کو آگاہ کرتا ہے ۔ جس سے پولیس کا امیج بہتر کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے ۔