ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور( این این آئی)سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ جب ہم نے کام شروع کیا تو اس وقت صرف ریڈیو اور پی ٹی وی ہوتا تھا لیکن خوش قسمتی سے آج کے نوجوان اداکاروں کو مقبول ہونے کیلئے کئی طرح کے پلیٹ فارم میسر ہیں ،نئے آنے والے اداکار بڑے باصلاحیت ہیں لیکن انہیںمقبولیت ملنے پر سیکھنے کے عمل کو ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے کیونکہ میں پانچ دہائیوں کے بعد آج بھی خود کوفن کا ایک طالبعلم سمجھتا ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قوی خان نے کہا کہ میں نے اپنے دور کے تمام فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اورمیری خوش قسمتی رہی ہے کہ سب ہی فنکار اچھے تھے جن کی یادیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے فلموں میں بھی کام کیا ہے لیکن اب مجھے اس طرح کا کوئی پراجیکٹ نہیں ملا جس میں میرے مطابق کوئی کردار تخلیق کیا گیا ہو ،یہ ہرگز نہیں کہا جا سکتا کہ میںنے فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیا ۔انہوںنے کہا کہ آج کل کراچی میں بننے والی ٹی وی ڈرامہ سیریل میں مصروفیات ہیں اور جتنی ہمت ہے اتنا کام کررہا ہوں۔میں اتنے سالوں آج بھی یہ سوچتا ہوں کہ میں نے جو کام کیا اسے مزید بہتر انداز میں کیا جا سکتاتھا اور ہر فنکار میں یہی لگن اور جذبہ ہونا چاہیے ۔