ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لودھراں(ندیم بھٹہ بیوروچیف ) لودھراں کے نواحی علاقہ رکن پور پل گوپال کے قریب پٹواری کی ملی بھگت سے جتیال برادری کے بااثر افراد نے قدیمی بستی میں مکین لودھرا برادری کے سو سے زائد گھروں کو مسمار کردیا اس آپریشن میں حکومتی مشینری اور سرکاری ملازمین کی موجودگی میں گھروں کو مسمار اور اہل خانہ کو بہمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی،واقعہ میں کم سن نادیہ جان کی بازی ہارگئ ،اہل علاقہ کے سینکڑوں افراد نےخانیوال روڈ بلاک کرکے جتیال برادری اور پٹواری کے خلاف احتجاج کیا ،روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی مظاہرین نے وزیر اعلی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے اور اس وقت تک روڈ بلاک رکھنے کی دھمکی دی جب تک انکے نقصان کا ازالہ اور مقدمہ درج نہیں کرلیا جاتا.