ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
مظفرگڑھ ( ڈپٹی بیوروچیف حسن رضا )تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں پاک عرب آئل ریفائنری کی پائپ لائنز جو کراچی سے مظفرگڑھ اور مظفرگڑھ سے پاکستان کے دیگر حصوں تک آئل کی سپلائی کی خاطر بچھائی گئی ہیں آئل مافیا سے تعلق رکھنے والے افراد مختلف طریقوں سے تیل چوری کی کوشش کرتے ہیں تاہم مظفرگڑھ پولیس نے بروقت کارروائیاں کر کے آئل مافیا کی تیل چوری کی ورداتیں ناکام بنائیں، اسی طرح تھانہ چوک قریشی کے علاقے آئل مافیا کا سرغنہ شاہد جس نے دو ماہ قبل مرکزی پائپ لائن والی جگہ پر 8 ایکڑ زمین لیز پر لی اور اندرون خانہ پائپ لائن والی جگہ پر کھدائی شروع کروا کے 2 آئل ٹینکر کھڑے کر کے تیل چوری کی بڑی واردات کرنے لگا تاہم پولیس کی خصوصی ٹیم کو اس علاقے میں اہم شواہد اکٹھے کرنے کا ٹاسک دیا تاہم خصوصی ٹیم اور پارکو انتظامیہ کی مشترکہ کی رپورٹ پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دی جس کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آئل مافیا کے سرغنہ شاہد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، پولیس ٹیم نے موقع پر موجود دو آئل ٹینکرز اور 5 ہزار لیٹر چوری شدہ آئل بھی برآمد کر لیا، پولیس نے تھانہ چوک قریشی میں 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جن میں 3 ملزمان سرغنہ شاہد کاظم اور اعظم کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او ندیم عباس نے پولیس ٹیم تھانہ چوک قریشی کو اہم قومی ادارے کو کروڑوں کے نقصان سے بچانے پر نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے، ڈی پی او ندیم عباس کا کہنا تھا کہ آئل مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائینگی اور قومی اداروں کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا،